
0 زيارة · 0 تحميل
فيض الباري ترجمة وشرح صحيح البخاري
- الدين الإسلامي والعلوم الشرعية › البخاري ومسلم
- 0 زيارة
- 0 تحميل
عن هذا الكتاب
پیش نظر كتاب امام بخاری رحمہ اللہ كی شہرہ آفاق تصنیف صحیح بخاری كی ترجمہ وشرح ہے جسے شیخ الكل فی الكل سید نذیر حسین محدث دہلوی كے تلمیذ رشید علاّمہ محمد ابوالحسن سیالكوٹی رحمہ اللہ نے ناشر كتاب شیخ فقیراللہ كے ارشاد كے مطابق تالیف فرمائی تھی۔ یہ كتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی تھی اب اسے جدید انداز میں طبع كیا گیا ہے جو شائقین كے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔ یہاں ایك بات كی وضاحت مناسب رہے گی كہ اس كتاب كے ٹائٹل پر یہ لكھا گیا ہے كہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ كی مشہور شرح بخاری فتح الباری كا ترجمہ ہے ۔لیكن علی الاطلاق یہ بات امر واقعہ كے مطابق نہیں، اصل میں یہ ایك مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری كے علاوہ ارشاد الساری،كو اكب الدراری ، تیسیرالقاری، منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر كتب حدیث سے بھی استفادہ كیا گیا جیسا كہ اس كتاب كے صفحہ 6 پر یہ تصریح موجود ہے۔ لہذا اسے فتح الباری كا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہے البتہ بعض مقامات پر فتح الباری كا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔ بہرحال دس ضخیم جلدوں میں 30 اجزاء پر مشتمل یہ ترجمہ وشرح طالبان علوم نبوّت كیلئے ایك گرانقدر علمی تحفہ ہے۔ رب كریم، كتاب كے مؤلف، مترجم وشارح، مراجع اور ناشر كو جزائے خیر دے، اور جملہ قارئین كے لئے اسكے نفع كو عام كرے، اور ہم سب كو نبی پاك صلی اللہ علیہ وسلم كی سنت كو اپنی زندگی میں حرزِ جاں بنانے كی توفیق دے۔ آمین!
أي صيغة أختار؟
PDF يعمل على كل الأجهزة. EPUB يتيح تكبير الخط ويعمل مع معظم تطبيقات القراءة. للقراءة على كيندل أرسل ملف EPUB عبر خدمة «Send to Kindle».
تفاصيل الكتاب
| التصنيف | الدين الإسلامي والعلوم الشرعية › البخاري ومسلم |
|---|---|
| الزيارات | 0 |
| التحميلات | 0 |
| الصيغ المتاحة | |
| الناشر | Noor Book |
| اللغة | Arabic |
| الصيغ | PDF (22.31 MB) |






